قوموں کی ترقی اور عروج کا راز بھی تعلیم ہی میں مضمر ہے :امان اللہ یاسین زئی

کوئٹہ :گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوموں کی ترقی اور عروج کا راز بھی تعلیم ہی میں مضمر ہے گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان میں کھیل کے حوالے سے صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ضروری سہولیات اور مواقعوں کی عدم دستیابی کے سبب نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر ہیںانہوں نے اس یقین اور امید کا اظہار کیا کہ شاہد خان آفریدی جیسے مایہ ناز کرکٹر بلوچستان کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کرانے میں ایک کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کرکٹر اور سابق کپتان شاید خان آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاملاقات کے دوران شاہدخان آفریدی نے کروناوائرس سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے حوالے سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ تین ماہ سے اپنی فاونڈیشن کی مدد سے ملک بھر کے مستحق آور غریب خاندانوں کو راشن پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بہت ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں یہاں آکر خوشی محسوس ہوئی معروف کرکٹر نے گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ ہماری فاونڈیشن مستقبل میں بھی صوبے کی غریب عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں