جامعہ بلوچستان کے 13 اساتذہ بیرون ملک روپوش

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان کے 13 اساتذہ بیرون ملک میں روپوش ہوگئے۔ روپوش ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔ اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یونیورسٹی کے اخراجات پر واپس آنے کا بانڈ سائن کرکے گئے۔ 2008ءسے 2017ءتک 65 اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے۔ گئے تھے۔ 65 میں سے 13 اساتذہ لوٹ کر وطن واپس نہیں آئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد محکمہ کالجز اور ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے بیرون ملک روپوش اساتذہ کے ہاس ہورٹ منسوخ کرنے واپس لانے کے لیے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے رابطہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں