ضمنی انتخاب، سندھ کے 26 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبے بھر کے 26 اضلاع 449 پولنگ سٹیشنز میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جن شہروں میں پولنگ کا عمل جاری ہے ان میں سانگھڑ، مٹیاری، نواب شاہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور دیگر شامل ہیں۔ووٹنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، صوبائی دارالحکمت کراچی میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 7 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


