یو سی 2 لیاری پولنگ سٹیشن نمبر پانچ پر کشیدگی،پی پی ،جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے موقع پر بہار کالونی یوسی 2 لیاری پولنگ سٹیشن نمبر پانچ پر کشیدگی کے باعث سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ۔کراچی کی یوسی 13 نیو کراچی وارڈ نمبر 1 میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کی جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


