سرگودھا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں موٹروے سالم انٹر چینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیف اکرم جسپال اور شاہد مانگٹ نامی دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، پولیس نے کہا کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل بھلوال منتقل کرکے واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تفتیش کررہے ہیں ، ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔
Load/Hide Comments


