کراچی میں عید پر سی ویو سے اغوا دو بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا، 3 ملزمان گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں عید کے موقع پر سی ویو سے اغوا کی جانے والی دونوں بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی بازیابی کی کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین سگی بہنیں ہیں، ملزمان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچیاں انہیں روتے ہوئے ملی تھیں جس پر وہ انہیں گھر لے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


