پیرو، سونے کی کان میں آتشزدگی ، 27 افراد ہلاک
لیما(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرو کے جنوبی شہر اریکیپا میں واقع سونے کی کان میں آگے لگنے کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی کان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں داخلی راستہ بند ہوگیا اور کان میں دھواں بھرگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصے کے دوران پیرو میں سونے کی کان میں آتشزدگی کا یہ بدترین واقعہ ہے ۔ حکام کے مطابق سونے کی یہ کان یانا کوئیہا نامی ایک چھوٹی فرم کی ملکیت ہے، ہلاک شدگان کے لواحقین کی دادرسی کے لیے کان کے مالکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پیرو دنیا میں سونے کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جبکہ تانبے کی پیداوار میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔
Load/Hide Comments


