پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، پاکستان میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

کراچی (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر آگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان جی ایچ کیو سمیت لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ میں کور کمانڈر ہاﺅس میں داخل ہوگئے۔ مشتعل کارکنان نے ملک بھر میں احتجاجاً مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا۔ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بلوچستان، پنجاب، کے پی کے سمیت پاکستان بھر میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پرتشدد واقعات اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں