عمران پکڑا گیا چلو چلتے ہیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)عمران خان کی گرفتاری جب ہوئی تو فواد چوہدری نے اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ کر کہا ’عمران پکڑا گیا، چلو آ جاو¿۔رینجرز اہلکار عمران خان کو اس گاڑی میں گرفتار کر کے لے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداروں کے خلاف بیانات دینے اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہونا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کے باہر موجود پولیس اہلکار نے بتایا کہ عدالت کی حدود میں واقع بائیو میٹرک کے دفتر کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔یہ بات اسی پولیس اہلکار نے کلئیر کر دی کہ ان پولیس اہلکاروں کو کسی اور نے نہیں بلکہ رینجرز اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آخری وقت تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں