القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کیخلاف مقدمہ کی سماعت شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت شروع ہو گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں،نیب ٹیم اور خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں