عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔ عمران خان کی سکیورٹی پر 3شفٹوں میں 106پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ عمران خان گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے مقدمات میں ضمانتوں کے بعد قافلے کے ساتھ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تھے۔عمران خان بھیرہ سے اپنی ذاتی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے، عمران خان کو بھیرہ تک پہنچانے کے بعد اسلام آباد پولیس کی گاڑی واپس چلی گئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو کسی بھی کرمنل کیس میں پیر تک ملک بھر سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں