وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی ملاقات،امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ کی ملاقات،امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے ملاقات کی۔ملا قات میں وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے اہم صوبائی امور پر بریفنگ اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کار کردگی کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سماج دشمن عناصر اور بدامنی پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں