کراچی ، 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارعِ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ۔ا نہوںنے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


