املاک کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، عام شہریوں پر آرمی ایکٹ نہ آزمایا جائے، ایچ آر سی پی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیومن رائٹس آف پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایچ آر سی پی پاکستان آرمی ایکٹ 1952ءاور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ءکو عام شہریوں پر آزمانے کے لیے استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگرچہ حالیہ احتجاج کے دوران آتش زنی اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے، لیکن وہ مناسب کارروائی کے حقدار ہیں۔ ماضی میں جن شہریوں پر ان ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا ان کے مقدمات بھی سول عدالتوں میں منتقل ہونے چاہئیں۔
Load/Hide Comments