ایران سے 100 میگا واٹ بجلی منصوبے کا افتتاح، وزیراعظم جمعرات کو گوادر پہنچیں گے

گوادر (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ایران سے آنے والی 100میگاواٹ بجلی کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے لیئے جمعرات کے روز گوادر اور مند کیچ پہنچ رہے ہیں ، وزیراعظم گوادر میں پہنچ کر پاک ایران سرحد بھی جائینگے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوردوسرے وفاقی وزراءجمعرات کے روز گوادرسمیت مندکیچ کا دورہ کرینگے ،وزیراعظم گوادر میں ایران سے آنے والی 100 میگاواٹ بجلی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ پاک ایران بارڈرپروزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان ایرانی صدر کے ہمراہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبہ کا افتتاح کرینگے،واضح رہے کہ گوادر سمیت مکران ڈویژن کو پہلے بھی ہمسایہ ملک ایران سے بجلی مل رہی ہے ابھی گوادرسٹی کیلئے مزید 100میگاواٹ بجلی کا معاہدہ ہواہے وزیراعظم شہباز شریف گوادر سے مند کیچ پہنچیں گے جہاںپاک ایران بارڈر ردیگ مند میں پاک ایران بارڈرٹریڈ مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ،زرائع کے مطابق وفاقی وزراءبھی وزیراعظم کے ساتھ ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں