احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر درج مقدمات میں پیروی کیلئے 2 پبلک پراسیکیوٹر تعینات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور جلاؤ گھیرا ؤپر درج مقدمات میں حکومت نے پیروی کے لیے 2پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردئیے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے کیسز میں سرکار کی پیروی کے لیے 2 نئے پراسیکیوٹر کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کیسز کی پیروی کے لیے چوہدری زاہد آصف ایڈووکیٹ اور نذیر سلطان میکن ایڈووکیٹ نئے پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔دونوں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پراسیکیوٹرز اسلام آباد ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹس میں کیسز کا دفاع کریں گے۔
Load/Hide Comments


