بلوچستان کی شلی بلوچ نے کولمبیا یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرلی
کوئٹہ (آن لائن) شلی بلوچ نے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نیویارک سے پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے یہ ڈگری کولمبیا یونیورسٹی کی اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز سے حاصل کی ہے۔ شلی بلوچ بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر وحید بلوچ کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیقی مکالہ میں پاکستانی حکومت سے متعلق بلوچ عوام کے جذبات کا جائزہ لیا ہے۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایک تفصیلی مضمون میں شلی بلوچ نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں دو سال میں متعدد موضوعات کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملا۔ واضح رہے کولمبیا یونیورسٹی کا شمار امریکہ کی ان آٹھ معتبر جامعات میں ہوتا ہے جنھیں آئی وی لیگ اسکول کہا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


