پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کیلئے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ کابینہ کریگی، رانا ثنا

لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے لئے ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی، جتھوں کو پہلے سے ہی ٹارگٹس دینے کے ثبوت موجود ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، عمران خان نے منصوبندی کے تحت جتھہ تیار کیا جو اس کو ہی لے ڈوبا۔ عمران خان نے ایک سال تیاری کے بعد لوگوں کو ٹارگٹس دیئے۔ جتھوں کو پہلے سے ہی ٹارگٹس کا علم تھا اس کے ثبوت موجود ہیں۔ زمان پارک میں 250 افغان شہری عمران خان کی حفاظت کررہے تھے۔ یہ جتھے افغان شہری تھے ان کو پیٹرول بموں سمیت دیگر ٹریننگ دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے لئے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ جتھوں میں ریٹائرڈ افراد بھی موجود تھے، ثبوت موجود ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی، نو مئی کے واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کو تصاویر، ویڈیوز اورپیغامات کے ثبوت پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں