ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں لیویز کی ڈاکٹروں کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ شب ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں لیویز فورس کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر شاہ جہاں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور ان کے سر پر بندوق رکھ کر دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔گزشتہ شب رات 1:30 کے وقت ایک لیویز اہلکار کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شاہ جہاں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے فورا اسکا علاج شروع کر دیا مگر ہسپتال میں سرنج اور کینولا سے لے کر ادویات نہ ہونے کی وجہ سے لیویز فورس کے انچارج کی طرف سے ڈاکٹر کے ساتھ گالم گلوچ اور بد تمیزی شروع کی گئی اور اسی وقت ڈاکٹر پر بندوق تان کر جان سے مارنے کی دھکی تک دی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ملزمان کی گرفتاری تک او پی ڈی اور ایلیکٹیو سروسز سے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہیں جب کہ ایمرجنسی سروسز فعال رہے گی، احتجاجی عمل کو توسیع دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی دیگر تنظیموں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنظیموں کو اعتماد میں لیتے ہوئے مشترکہ احتجاجی لائعہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں