امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ژوب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم سراج الحق محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے سراج الحق کے قافلے کے قریب آکر خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن خود کش بمبار کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی۔دھماکے کے بعد بمبار شدید زخمی حالت میں زمین پر گرگیا۔سراج الحق کے قافلے کے قریب جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت کارکن بھی وہاں موجود تھے۔زرائع کے مطابق دھماکے سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت نازک ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
Load/Hide Comments


