جمعیت کا طلبہ پر تشدد اور پولیس کا کریک ڈاﺅن قابل مذمت ہے، بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبا پر جمعیت کے حملے کے بعد پنجاب پولیس کی طرف سے بلوچ طلبا پر کریک ڈاو¿ن اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پہلے اسلامی جمعیت طلبا کی طرف سے معصوم بلوچ طلبا کے رومز پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جب بلوچ اسٹوڈنٹس نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی تو یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی جانب سے بلوچ ہونے کی بنا پر تمام طلبا کو گرفتار کرنا شروع کیا۔ اس سے قبل بھی ہم نے دیکھا ہے کہ نسل کی بنیاد پر ہر وقت انتظامیہ اور پنجاب پولیس جمعیت کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی ہے۔ یہاں تک کہ اسلامی جمعیت طلبا کے ناظمین کو اپنے ہمراہ لیکر پولیس نے جناع ہسپتال میں ا…

اپنا تبصرہ بھیجیں