کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز، پہلے مرحلے میں 34 گولڈ میڈل کیساتھ آرمی پہلے نمبر پر

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے 34گولڈ کے ساتھ پہلا مرحلہ اپنے نام کر لیا واپڈا نے25گولڈ کے ساتھ دوسری اورنیوی 13گولڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہا پہلے مرحلہ کا اختتام آج م مرد اور خواتین فٹ بال کے ایونٹ کے فائنل میچز سے ہوگا جبکہ کل وزیراعظم دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے پہلے مرحلے کا اختتام آج مرد و خواتین کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل کے بعد ہو جائے گا گولڈ میڈلزکی دوڑ آرمی نے 34گولڈ 29سلور اور19کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 82میڈلز حاصل کر کے پہلا میدان مار لیا واپڈ ا 25گولڈ 13سلور اور13کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 51میڈلز حاصل کر کے دوسرے جبکہ نیوی 13گولڈ 17سلور19کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 49میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا حق دار قرار پایا پوانٹس ٹیبل پر ائیر فورس2گولڈ 9سلوراور11کانسی ایچ ای سی ایک گولڈ 2سلوراور 16کانسی کے پی کے ایک گولڈ دو کانسی بلوچستان تین سلور اور دو کانسی پنجاب ایک سلور اور10کانسی سندھ پانچ کانسی ریلوے چار کانسی اور پولیس دو کانسی کے میڈلز حاصل کر سکے جبکہ نیشنل گیمز میں شامل اسلام آباد گلستبتان اور آزاد کشمیر کوئی میڈل نہ جیت سکے 34ویں نیشنل گیمز کے آج ہو گا اور کل وزیر اعظم میاں شہباز شریف گیمز کا با قائدہ افتتاح کریں گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں