بلو چستان میں گرمی کی شدت میں اضا فہ، بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا
جھل مگسی :ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی جھل مگسی میں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا بارہ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد بھی رات دن ٹرپنگ ، شدید گرمی کے باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ،شہر میں مختلف ٹرانسفارمر کے فیز ڈم کرنا روز کا معمول بن گیا بجلی کی ٹرپنگ سے گھریلو برقی آلات کے جلنے سے لاکھوں روپے کے نقصانات ہونے لگے شدید گرمی کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوگیا شدید گرمی اور بجلی بحران کے سبب مقامی لوگ ٹھنڈے شہروں کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال ایکسین کیسکو وریام خان منجھو ایل ایس کیسکو گنداواہ نبی بخش راہوجہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ بجلی بحران پر جلد قابو پایا جائے۔
Load/Hide Comments


