عمران خان سے مولانا شیرانی کی ملاقات ،پی ٹی آئی پرجبروفسطائیت کی مذمت

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی ، اورملک بھر میں پی ٹی آئی اوراتحادیوں کیخلاف جبر وفسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ان رہائش گاہ زمان پارک پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے مولانا شیرانی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتل عام پرگہری تشویش کا اظہارکیا ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوااور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاو گھیراو کے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی عمران خان اور مولانا شیرانی کی ملاقات میں تحریک انصاف کیخلاف ملک بھرمیں جاری غیرقانونی کریک ڈاون کو فوری طورپرروکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زوردیا گیاملاقات میں تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان خصوصا خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے ، بغیر تحقیق و قانونی جوازچھاپوں، توڑ پھوڑاورخواتین اوربچوں کو ہراساں کئے جانے پر شدید ناگواری اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آئین سے کھلے انحراف اور ریاستی طاقت کے بل پر سیاست میں مداخلت اور سیاسی انجینئرنگ جمہوریت پرحملہ قراردیا گیاملاقات میں میڈیا و آزاد اہلِ صحافت کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں اور قومی وسائل کے بل پر جھوٹے اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی گئی ، اورعدالت عظمی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کی استدعا گئی اس کے علاوہ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان سےپنجاب و پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کے خاتمے اورآئین کے تحت عام انتخابات کے ذریعے منتخب حکومتوں کے قیام کیلئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی اورمولانا خان محمد شیرانی کی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف انصاف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین سیاسی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت و تحرک دینے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں