پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ اور پشتون طلباء پر مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،پی ایس ایف

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن مرکزی کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں مسلسل بلوچ اور پشتون طلباء پر اسلامی جمعیت طلباء کی جانب حملے ہوئے ہیں اور طلباء کو زخمی کرنے اور لاہور پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی اور بلوچ طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے پشتون اور بلوچ طلباء کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پنجاب بھر میں بلوچستان،خیبرپختونخوا کے طلبا کے ساتھ مسلح گروہ کی جانب سے تشدد حملہ روز کا معمول بن چکا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب کے حکومت و پولیس فوری طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبا کو تحفظ فراہم کرے اور بلوچ طلباء پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور گرفتار کرے۔اس سے قبل بھی ہم نے دیکھا ہے کہ نسل کی بنیاد پر ہر وقت انتظامیہ اور پنجاب پولیس جمعیت کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں