عمران خان نے اپنے آپ کوخودانجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،رانا ثنا اللہ
اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ کسی نے نہیں عمران خان نے اپنے آپ کوخودانجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طرح ختم ہورہی ہے،ان کے لیڈرغائب،موبائل فون بند،کوئی کارکنوں کی خیریت نہیں پوچھ رہا۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم نے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کافیصلہ کیاتوسب چھپ گئے،شہدائ کی نشانیوں اوریادگاروں کو آگ لگائی،شہدائ کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل الیکشن بھی لڑتے تھے،مخالفین کااحترام بھی کرتے تھے،کیاتم کہتے نہیں رہے کہ مخالف نظر آئے توانہیں چورکہو؟کیاتم نہیں کہتے رہے مجھے گرفتارکیاتولوگ باہرنکلیں گے؟گرفتاری پرصرف تربیت یافتہ لوگوں نے دفاعی تنصیبات پرحملے کیے،جبکہ اس کی گرفتاری پرکہیں بھی لوگوں نے احتجاج نہیں کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے ذہنوں میں نفرت بوتارہا،رینجرزنے گرفتاری کی توسب سے پہلے ٹانگ ٹھیک ہوئی،6ماہ سے عمران خان کی ٹانگ سے پلسترنہیں اتررہاتھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے برسراقتدار آتے ہی مخالفین پرجھوٹے کیسزبنائے،عمران خان کاسب سے بڑاشکارمیں ہوا،میرے خلاف کیس کواس کے اپنے لوگوں نے قبول نہیں کیا،ان کاخیال تھاعمران خان ملک میں اصلاحات لے کر آئےگا، لیکن اس نے مخالفین کیخلاف نفرت،گالیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کوجعلی الیکشن کے ذریعے برسراقتدارلایاگیانوازشریف کوجعلی کیس کے تحت نااہل قراردیاگیا،2018میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے منصوبہ کے تحت سازش کی۔


