سپریم کورٹ کے احکامات، 5 روز گزرنے کے باوجود ہدایت الرحمن رہا نہ ہوسکے

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا نہ ہوسکے۔ گوادر کی سیشن عدالت نے مولانا ہدایت الرحمن کو پیشی کے بعد واپس جوڈیشل لاک اپ بھجوا دیا۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا تھا لیکن پانچ دن گزر گئے، اب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ نہیں پہنچ سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں