کوئٹہ میں پٹرول نایاب، شہری رل گئے،کوئی پرسان حال نہیں

کوئٹہ:پٹرولیم مصنوعات سستا ہونے کے باوجود بلوچستان کی عوامی اس کے ثمرات سے مستفید ہونے سے قاصر ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر کے اکثر پٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو کر دی گئی لیکن بلوچستان کے عوام اس کے ثمرات سے محروم ہوگئے جہاں پٹرول کی قیمتو ں میں کمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہی کوئٹہ شہر میں پٹرول کی قلت نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے شہر کے اکثر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں ہیں اور جہاں پٹرول دستیاب ہیں وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں عوام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہرمیں پٹرول کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات میں کمی آسکیں دوسری جانب بلوچستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے اوگرا وفاقی حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر مسئلے کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں