نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کیخلاف شدید مزاحمت کریں گے، نیشنل پارٹی

گوادر (انتخاب نیوز) نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں غیر مقامیوں کی بھرتیوں کیخلاف شدید مزاحمت کریں گے۔ درجہ چہارم سمیت دیگر ملازمتوں میں غیر مقامیوں کی بھرتی سے مایوسی ،احساس محرومی،محکومی پھیل کر خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر اشرف حسین بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں مقامی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو نظر انداز کرکے بھرتیوں کا عمل جاری ہے ،جس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے،بیروزگاری،مایوسی پہلے سے ایک خطرناک صورت میں موجود ہے،گوادر پورٹ کے بعد نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے جو پائیہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے جسکی آپریشن کیلئے افرادی قوت کی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے لیکن افسوس کا مقام ہیکہ ٹیسٹ انٹرویو میں شامل گوادر کے بیروزگار نوجوانوں کو نظرانداز کرکے صوبہ سے باہر درجہ چہارم سمیت دیگر ملازمین بھی بھرتی کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں میں بلوچستان کے کوٹہ کو ہمیشہ سے نظرانداز کرکے مخصوص اور سفارشی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے،جسکی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا جمہوری مزاحمت اختیار کرتے ہوئے ہونیوالے بھرتیوں کی روک تھام کی کوشش کریں گے اور ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں