جہانگیر ترین کی لاہور سے خصوصی طیارے میں اسلام آباد آمد، اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی لاہور سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد آمد۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اپنی نئی پارٹی سے متعلق سیاسی رہنماﺅں سے مشاورت کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا اور وہاں پی ٹی آئی چھوڑنے والے متعدد ارکان سے ملاقاتیں کیں اور کئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گزشتہ روز بھی لاہور میں جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں