بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

کوئٹہ(یواین اے)بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوارمحکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں پر ہلکی، کہیں تیز اور کہیں مسلسل بارش سے موسم خوشگوار ہو گیابلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارکھان، موسی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے اسلام آباد میں گزشتہ روز سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، راولپنڈی میں بھی صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی، جہاں تیز بارش سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی مری اور گلیات میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری نے موسم گرما کو ٹھنڈا کردیاکشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سرد ہوگیاخیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے مالاکنڈ ڈویژن، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اورمردان میں بھی بادل کھل کر برسے، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی پنجاب کے بیشتر شہروں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اورلاہور میں بھی وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیںوسطی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، قصور، جہلم ، اٹک اور چکوال میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے پنجاب کے دیگر علاقوں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، جوہر آباد، اور خوشاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں