بلاول بھٹو زرداری کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی، چادرچڑھائی

بغداد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ عراق کے دوران شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزارپر حاضری دی ۔بلاول بھٹو زرداری کے لئے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی مزار شریف کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا۔
امداد کن امداد کن از بند غم آزاد کن
در دین و دنیا شاد کن یا غوث اعظم دستگیر
بلاول بھٹونے کہا کہ شیخ عبد القادر جیلانی کے مزار اقدس پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی سعادت نصیب ہوئی، ملکی سلامتی اور وطن عزیز میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے دعا بھی کی۔1989 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی دورہ عراق کے دوران شیخ عبد القادر جیلانی پر حاضری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں