کوئٹہ، جوائنٹ روڈ میں چئیرمین زکوۃ کمیٹی کی جانب سے ریلوے کالونی امن کمیٹی اجلاس، علاقے کے مسائل پر تفصیلی بات چیت
کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میں چئیرمین زکوۃ کمیٹی علی رضا کی جانب سے ریلوے امن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریلوے امن کمیٹی کے چئیرمین جناب اسماعیل بنگلزئ ، ریلوے کالونی کے مکینوں اور ممبران سمیت علاقے کے دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی جن میں چوہدری شبیر احمد، حاجی فاروق یوسفزئی، حبیب خان، ملک اکرام اعوان، عمر خیام اور ٹریفک کالونی سے اکرم بنگلزئ شامل تھے۔۔
اس اجلاس میں علاقے میں امن و امان، صفائی ستھرائی، گیس پریشر میں کمی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹی ایل اے ملازمین کے واجبات اور ٹریفک کالونی میں جسم فروشی جیسے غیر اخلاقی فعل کو فروغ دینے والے گروہ کے خلاف کاروائی کرنے اور مستقبل میں ان مسائل کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔
جس پر امن کمیٹی ، سیاسی عمائدین اور دیگر شرکاء نے تشویش اور مذمت کا اظہار کیا چوہدری شبیر احمد حاجی فاروق یوسفزئی اور امن کمیٹی کے چئیرمین جناب اسماعیل بنگلزئ نے اختیار ات نہ ہونے کے با وجود ذاتی طور پر ان مسائل کو حل کروانے اور ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کوئٹہ سے ٹی ایل اے ملازمین کے واجبات جو کے پچھلے چھ ماہ سے واجب الادا ہیں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا عزم کیا جس پر اہل علاقہ نے چئرمین ریلوے امن کمیٹی اور دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین کی قیادت بھروسہ کرتے ہوئے کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا


