موٹروے ایم 3 پر ٹریفک حادثہ، 4 مسافر جاں بحق ،3زخمی

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں موٹروے ایم 3 پر فیض پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 3 پر فیض پور کے قریب مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر جاں بحق اور3 شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کوٹ ادو سے لاہور جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی لاپروائی سے حادثہ کا شکار ہوئی تاہم سیکٹر کمانڈر ایس پی چودھری عطا کی نگرانی میں موٹروے پولیس کی امدادی سرگرمی جاری رہیںور موٹروے پولیس نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ غفلت برتنے پر ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں