جناح ہائوس حملہ سمیت 3 مقدمات، عمران خان کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ سمیت 3 مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی ۔منگل کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملے سمیت 3 مقدمات پر سماعت ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عدالت کے روبروپیش نہ ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات کو سفر کر کے اسلام آباد سے تاخیر سے لاہور پہنچا، میری عمر 70 سال سے زائد ہے سفر کی تھکاوٹ ہے، عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔بعد ازاں عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں