نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 61 پیسے کا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے اس حوالے سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا سب پر ہوگا جب کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں