سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ای سی سی سے استعفیٰ دیدیا۔ آذربائجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر ایل این جی خریدنے کے معاملے پر اختلاف پیدا ہوئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک میں اختلاف کے معاملے پر سابق وزیراعظم نے ای سی سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نجی پاکستانی کمپنی سے ایل این جی کارگو خریدنے کے حامی تھے۔وزارت پٹرولیم نے شاہد خاقان عباسی کی تجویز سے اتفاق نہ کیا ۔شاہد خاقان عباسی سرکاری کمپنی سے ایل این جی معاملہ بڑھانے کے حامی نہیں اسی بنیاد پر سابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں