اردنی فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
امان (مانیٹرنگ ڈیسک)اردنی فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔ اردنی مسلح افواج کے مطابق فضائیہ کا امریکی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران خراب ہوا۔ دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق یہ طیارہ دارالحکومت عمان کے شمال میں بلقا کے قریب ام الدانیر میں گر کر تباہ ہوا۔مسلح افواج کے مطابق اردنی فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ نے آبادی کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کو میدان میں اتارنے کی کوشش کی۔ اردنی مسلح افواج کے مطابق فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments