پاکستان ریلویز کا عیدالاضحی کے موقع پر کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے تین اسپیشل ٹرینیں چلائے گی

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے موقع پر پردیسوں کو اپنوں سے ملانے کیلئے کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی۔ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے عیدالاضحی پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین عید اسپیشل 26 جون اور کراچی سے لاہور کیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کوچلے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3 جولائی کو لاہور سے کراچی کیلئے چلائی جائے گی۔ عید اسپیشل ٹرینیں 10،10 بوگیوں پر مشتمل ہوں گی۔ 26 جون کو صبح دس بجے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید ٹرین سکھر، لاہور سے ہوتے ہوئے 27 جون کی رات آٹھ بجے پشاور پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں