نال اور گردونواح میں ایرانی پیٹرول کی 250 روپے میں فروخت، عوامی حلقوں کی تشویش

نال (آن لائن) شہر اور گردونواح میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ، ایرانی پیٹرول 240 سے 250 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا عوامی حلقوں کا نال انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ایرانی پیٹرول مافیا اور بارڈر مافیا کی ملی بھگت سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، چند روز قبل پیٹرول 175 روپے فی لیٹر تھا جو چند روز 200 روپے فروخت کرنے کے بعد اب 240سے 250 روپے فی لیٹر فروخت کرکے عوام پر زندگی کو تنگ کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس پیٹرول سے صرف بارڈر مافیا پیٹرول مافیا کو فائدہ ملنا ہے جو کروڑوں اور اربوں روپے کما رہے ہیں اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پٹرول۔اور ڈیزل مالکان ریٹ مرضی سے بنا کر چھوٹی دکانداروں کو زیادہ ریٹ پر پٹرول ڈیزل دیتے عوامی حلقوں نے نال اسسٹنٹ کمشنر نال ودیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں