عیدالاضحی پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے پناہ اضافہ، مسافروں کو شدید مشکلات
کوئٹہ (یو این اے) عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پردیسی عید اپنے اہل خانہ کیساتھ گزارنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے صوبائی حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے عوام کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اندرون ملک سے آنے والے شہری اپنے گھروں کو پہنچ سکیںتین مرتبہ وفاقی حکومت کی جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی گئی لیکن ٹرانسپورٹروں میں کمی کے بجائے برقرار رکھا ہے عوام کی جانب سے کئی بار سوشل میڈیا اور اخبارات میں اضافی کرایوں کے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی لیکن تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ٹرانسپورٹروں نے عید کے موقع پر 100فیصد کرایوں میں اضافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے بعض محنت کش حضرات اضافی کرایوں کے سبب اپنے گھروں کو نہیں جاسکیں گے حکومت کو چاہیے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ تمام ہائی ویز پر ناکے لگائیں تاکہ اضافی کرایے وصول کرنے والوں کیخلاف ٹرانسپورٹروں کو بھاری بھر کم جرمانہ کریں اور ٹرانسپورٹروں کو وصول کئے گئے اضافی کرایے مسافروں کو واپس ادا کریں پنجاب میں کرائے کم کئے گئے لیکن بلوچستان میں بدستور صورتحال وہی ہے جو تین ماہ قبل تھی حالانکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کیساتھ ہی ٹرانسپورٹروں کو کرایوں میں کمی کرنا چاہیے دوسری جانب دنیابھر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر کرایہ کم کئے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ٹرانسپورٹرز عوام اور مسافروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔


