عیدالاضحی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کوئٹہ(یو این اے )ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اسلام آباد، مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پرتیز ہوا،آندھی او ربارش کا امکان ہے تاہم اسلام آباد میں بھی دن کے اوقات میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی چندمقامات جبکہ لسبیلہ، آواران، کوہلو، ژوب سمیت مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر میں آندھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کی بھی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں