آئی ایم ایف سے بھاری سودی قرضہ ملک وقوم کو مستقل غلامی میں دکھیلنے کے مترادف ہے ،جماعت اسلامی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اے پی ڈی ایم نے 215ارب کے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پیس دیاگیا ہے آئی ایم ایف سے بھاری سودی قرضہ ملک وقوم کو مستقل غلامی میں دکھیلنے کے مترادف ہے۔قرضہ عوام کے نام پرلیکر حکمران خود کھالیتے ہیں سود سمیت عوام کو واپس کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔عملاًملک دیوالیہ ہوگیا ہے صرف حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کو پوراکرنے کیلئے قرضے لیے جارہے ہیں ۔آئی ایم ایف سے جس نے بھی بھاری سودی قرضے لیے وہ معاشی طور پرتباہ وبرباد ہوگیے ہے ۔حکمران ومقتدر قوتوں سمیت آئی ایم ایف ہماراخیر خواہ نہیں۔ملک کا خیر خواہ صرف عوام ہے جس کے ساتھ ملکر انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک وملت کو بچالیگی۔اپنے جاری بیا ن میں انہوں نے کہاکہ عوام حکمرانوں کے خلاف اپنا غصہ انتخابات میں نکالنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اسی لئے یہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں 215ارب کے اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پیس دیاگیا ہے حکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں کہ عوام جو پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کو زندہ درگور کیا جارہا ہے اور اس پر ستم بالائے ستم یہ ہے کہ یہ بوجھ اشرافیہ پر ڈالنے کے بجائے اشرافیہ کومزید مراعات اور سہولتیں دے کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑکی جارہی ہے ۔سینیٹرز ،ممبران اسمبلی ،اسٹبلشمنٹ ومقتدرقوتوں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے علاوہ ایک سو کے قریب وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج کے اخراجات و مراعات اور بجٹ سیشن میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان یہ عوام کے ساتھ سنگدلانہ مذاق ہے اور اگر کوئی اس پر سوال کرے تو اس کو تھپڑ مارے جاتے ہیں عوام ان حکمرانوں کے خلاف اپنا غصہ انتخابات میں نکالنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اسی لئے یہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن عوام ان کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں