ڈیرہ مراد جمالی، خودکشی یا قتل؟ شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی
ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ مولا بخش پندرانی میں 20 سالہ شادی شدہ خاتون رضیہ بی بی ساسولی فائرنگ سے جانبحق ہو گئی خاتون کے شوہر شفیع محمد ساسولی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی نے پستل سے فائر کرکے خودکشی کی ہے جبکہ خاتون کے والد علی بخش ساسولی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید پولیس نے قتل کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


