پب جی پرمحبت کے بعد جیکب آباد کی خاتون 4 بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد محمد پور گائوں لال بخش جاکھرانی کے رہائشی غلام حیدر کی بیوی چار بچوں کے ہمراہ محبت میں بھارت پہنچ گئی۔ غلام حیدر سعودیہ عرب میں مقیم ہے اس کی بیوی سمیناپپ جی کے ذریعے بھارت کے رہائشی سچن سے ملی۔ پپ جی گیم کے زریعے دوستی بڑھی اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔سمینا جکھرانی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹے کے ساتھ پہلے نیپال پہنچی پھر بھارت کے شہر نولڈا پہنچی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن نے سمینا جکھرانی کو بھارت کے شہر نولڈا سے ریسیو کیا،بھارت پولیس نے سمینا جکھرانی اور سچن کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمینا جکھرانی کا کہنا ہے کہ میں واپس نہیں جانا چاہتی سچن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔دوسری جانب سمینا کے شوہر غلام حیدر جکھرانی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی بیوی اور بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔غلام حیدر جکھرانی کا کہنا ہے کہ میری بیوی کو پپ جی گیم کے زریعے بھڑکا کر انڈیا بلایا گیا ہے۔غلام حیدر نے پاکستانی حکومت سے اپنی بیوی اور بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں