سی این این پر نسلی امتیاز کا الزام، پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے دعویٰ دائر کردیا
لندن (این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صائمہ محسن نے ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں دائر مقدمے میں سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔اس حوالے سے ایک بیان میں صائمہ محسن کا کہنا تھا کہ 2014 میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہو گئی تھی، معذوری کے بعد سی این این سے بطور پریزنٹر کام مانگا تو انکار کر دیا گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے کہا کہ سی این این انتظامیہ نے کہا کہ آپ ویسی نہیں دکھتیں جیسی ہم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این این نے مجھے نسلی اور معذوری کی بنیاد پر امتیاز کا نشانہ بنایا۔لندن کا ایمپلائمنٹ ٹریبونل صائمہ محسن کے دعوے کی سماعت آج کرے گا۔سی این این انتظامیہ نے صائمہ محسن کے الزامات پر تبصرے سے گریز کیا۔
Load/Hide Comments


