تحریک انصاف کے حماد اظہر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں، حماد اظہر انجینئر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماکوآرڈینیٹر حماد اظہرانجینئر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی کے محمد عمیر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماوں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں