محکمہ ریلوے نے بلوچستان میں 17 سال سے بند سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن کی بحالی کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی) محکمہ ریلویز نے 17 سال سے بند پڑے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت یکم اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ، دہشت گردوں نے جنوری 2006 میں ریلوے سیکشن کے پانچ پل اور ریلوے لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا ۔ریلوے حکام کے مطابق سبی سے کھوسٹ تک کا 132 کلومیٹر کا ریلوے سیکشن آمدورفت کے ساتھ کوئلہ اور زرعی اجناس کی سپلائی کے حوالے سے اہم ریلوے سیکشن ہے ،جنوری 2006 میں دہشت گردوں نے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن کے پانچ پل اور ریلوے لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا جس کے بعد سبی کھوسٹ سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل دی گئی تھی۔ ریلوے حکام نے 2018سے اس ریلوے سیکشن کی دوبارہ مرمت کا اغاز کیا اور چار ا رب روپے کی لاگت سے تباہ شدہ پل اور ریلوے لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کیا تاہم سیکورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال نہیں ہوسکی تھی،ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے بتایا کہ اب محکمہ محکمہ ریلویز نے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت یکم اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔


