امریکا اور روسی خفیہ ادارے کے سربراہان کی ٹیلیفونک بات چیت، یوکرین صورتحال پر گفتگو
ماسکو (آن لائن) روس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے امریکا کی سی آئی اے کے سربراہ سے ٹیلی فونک بات چیت کر کے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں نجی فوجی گروپ کی بغاوت کے بعد امریکی و روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہان میں رابطہ ہوا۔سرگئی ناریشکن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پر سی آئی اے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انہوں نے کہا ہے کہ سی آئی اے چیف نے روس میں 24 جون کی ناکام بغاوت پر بھی بات کی، انہوں نے کہا ولیم برنس سے ایک گھنٹے گفتگو میں زیادہ تر یوکرین پر بات ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے اس بیان پر سی ا ٓئی اے نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
Load/Hide Comments


