کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی موجودگی کی افواہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ممکنہ بم کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی جسے بعدازاں افواہ قرار دے دیا گیا۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن ایکسچینج کو کال موصول ہوئی، جس کے ذریعے ایئرپورٹ پر بم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایکسچینج اسٹاف کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والا لہجے سے بظاہر غیر ملکی معلوم ہوتا تھا، تاہم اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر ایئرپورٹ پر موجود تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز اپنے اپنے ایس او پیز کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق اطلاع محض افواہ معلوم ہورہی ہے۔ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تاحال تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں